نظریاتی کارکن وہ ہوتا ہے جو اپنے ذاتی مفادات کو ترک کر کے پارٹی کیلئے جدوجہد کرے،راجہ یاسرسرفراز خان

چکوال : راجہ یاسرسرفراز خان کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں دن بھر پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں اور سپوٹران کے وفود سے ملاقاتیں وفود میں آنے والے ووٹران کو تبدیلی کے فوائد اور موروثی سیاست کے نقصانات سے آگاہ کیا اور مختلف سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ پرانا ہونے کا مطلب یہ تو نہیں کہ جو کارکن جتنا پرانا ہو وہ اتنا ہی نظریاتی ہوتا ہے۔

بلکہ نظریاتی کارکن وہ ہوتا ہے جو اپنے ذاتی مفادات کو ترک کر کے پارٹی کیلئے جدوجہد کرے اور نظریات کا امتحان اس وقت ہوتا ہے جب پارٹی کوئی فیصلہ ذاتی خواہشات کے برعکس کرے تو اس پر بھی لبیک کہا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نظریاتی کارکن ہی پارٹی کی اصل طاقت ہوتا ہے اور رواں دور میں ایسے لوگ کثرت سے موجود ہیں جو خود کو تو نظریاتی کہتے ہیں لیکن نظریات کے مفہوم سے بھی واقف نہیں۔