پائی خیل (نامہ نگار) ضلع کے غیورعوام نے ”بلے”پرم ہر لگا کرم یانوالی کوپی ٹی آئی کاگڑھ ثابت کر دیا تفصیلات کے مطابق ملک پاکستان کے معروف گلوکارعطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی ،پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل ڈھیرامیدعلی شاہ کے نو منتخب چیئرمین ملک مطیع اللہ ڈرہال نے یونین کونسل پائی خیل کے نومنتخب چیئرمین عنایت اللہ خان کی رہائش گاہ پر مبارکباد دینے کے بعدمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی الیکشن میں ضلع میانوالی کے غیورعوام نے پی ٹی آئی کابھرپورساتھ دیا۔اورمیانوالی کوپاکستا ن تحریک انصاف کاگڑھ ثابت کردکھایا۔میڈیاکے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت کے مطابق ضلع بھرکے نومنتخب چیئرمینوں سے فرداًفرداًان کے گھرجاکرمبارکبادپیش کررہاہوں ۔جن میں تحریک انصاف کے ناراض گروپ بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ضلع میانوالی میں پاکستان تحریک انصاف کاپارلیمانی بورڈبنے گا۔جس کے اراکین کاتعلق دوسرے اضلاع سے ہوگا۔جوضلع چیئرمینی کے لئے پی ٹی آئی کاامیدوارمنتخب کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل ڈھیرامیدعلی شاہ کے نومنتخب چیئرمین ملک مطیع اللہ ڈرہال نے میڈیاکے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ میں ازخودضلع چیئرمینی کاامیدوارنہیں ہوں۔بلکہ یہ ایک افواہ پھیل چکی ہے جوکہ سراسرغلط ہے۔انہوں نے کہاکہ ضلع چیئرمینی کامنتخب امیدوارپارٹی کی اعلیٰ قیاد ت اورپارلیمانی کمیٹی کرے گی۔اس موقع پرعلاقہ کی معززشخصیات بھی موجودتھیں۔بعدازاں مہمانوں کے لئے ریفریشمنٹ کابھی اہتمام کیاگیاتھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پائی خیل(نامہ نگار)گرڈاسٹیشن گلن خیل سے آنے والی بجلی کی سپلائی لائن بوسیدہ ہوگئی تبدیلی کامطالبہ تفصیلات کے مطابق دائودخیل ،گندہ شریف ،ٹھٹھی شریف،ڈھیرامیدعلی شاہ ،پائی خیل اورمضافات کوگرڈاسٹیشن گلن خیل سے آنے والی بجلی کے کھمبوں کی سپلائی کی تاریں بوسیدہ ہوچکی ہیں کھمبے زنگ آلودہوچکے ہیں بجلی سپلائی لائن پراوورلوڈپڑنے سے بجلی کی وولٹیج میں اکثرکمی بیشی رہتی ہے جس سے صارفین کی گھریلوالیکڑونکس اورالیکڑک اشیاء جل جانے کاخدشہ رہتاہے دریں اثناء سپلائی لائن پربھاری بھرکم لوڈ پٹرول پمپس ،کریشر،ویلڈنگ پلانٹ اورچھوٹے بڑے انڈسٹری کارخانے لگادیے گئے ہیں ۔جس سے وولٹیج کم ہونے سے استری ،ریفریجریٹراورموٹریں نہیں چلتے ۔ عوامی وسماجی حلقوں کے علاوہ عاقل خان،محمدافضل خان ،حسن نواز خان،حسین نوازخان اوردیگرنے وفاقی حکومت اورارباب اختیارسے مطالبہ کیاہے کہ پائی خیل موچھ محمدیاروالہ سوانس اوردیگرمضافات کوبجلی کی سپلائی کے لئے ریلوے اسٹیشن پائی خیل کے مقام پرگرڈاسٹیشن کاقیام عمل میں لاکرصارفین کی پریشانیوں کاازالہ کیاجائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پائی خیل (نامہ نگار)پائی خیل میں وولٹیج کی کمی اوربجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے صارفین کی قیمتی الیکٹرک و الیکڑونکس اشیاء جلنے لگیں تفصیلات کے مطابق پائی خیل میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ روزبروزبڑھتاجارہاہے بجلی کی ظالمانہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ، ٹرپنگ اوروولٹیج میں کمی سے صارفین کی الیکڑک والیکڑونکس اشیاء جلنے لگیں ۔متاثرہ صارفین غلام رسول خان،کفایت اللہ ،عرفان خان،محمدعامرودیگرنے ایکسین واپڈامیانوالی،ایس ڈی اوواپڈاسب ڈویژن کالاباغ وارباب اختیارسے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کادورانیہ کم اوروولٹیج کی کمی کوپوراکرنے کامطالبہ کیاہے ۔