مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) نا معلوم چور سرور کریانہ سٹور کی دیوار پھاڑ کر ہزاروں روپے نقدی ویگر قیمتی سامان چورا کر لے گئے، سرور کریانہ سٹور میں 8 بار چوری کی واردات ہو چکی ہے لیکن آج تک کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔
تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں وڈانہ میں گزشتہ رات نا معلوم چورسرور کریانہ سٹورکی عقبی دیوار پھاڑ کر ہزار وں روپے نقدی ودیگر قیمتی سامان چورا کر لے گئے۔
سرور کریانہ سٹور میں ہونے والی چوری کی یہ واردات8ویں ہے، آج تک کسی ایک بھی چورگرفتار نہیں ہو سکا، جبکہ چند ماہ قبل ہونے والی ڈاکیتی کا ملزم بھی گرفتار نہیں ہو سکا، محمد سرور نے اعلی حکام سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔