مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) نا معلوم چور ایک ہی مارکیٹ کی پانچ دوکانوں کے تالے توڑ کر قیمتی سامان لے گئے، وڈانہ کے قریب گزشتہ ایک ہفتہ سے چوری کی وارداتیں معمول بن چکی ہے، پولیس خاموش تماشائی، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں وڈانہ سٹاپ پر چوری کی وارداتیں معمول بن گئی۔
نا معلوم چور دوکانوں کے تالے توڑ کر قیمتی سامان لیجانے میں مصروف،گزشتہ رات نا معلوم چوروں نے وڈانہ کی ایک ہی مارکیٹ میں غفار بلڈنگ میٹریل سٹور، بسم اللہ بلڈنگ میٹریل سٹور، سپرے سنٹر، حافظ ہنڈا سنٹر اور معاویہ ہنڈا سنٹر کے تالے توڑ کرحافظ ہنڈا سنٹر اور معاویہ ہنڈا سے ہزاروں روپے مالیت کا موبل آئل، پٹرول، سپیر پارٹس و دیگر قیمتی سامان لے گئے۔
اس سے قبل بھی گزشتہ ایک ہفتہ میں نا معلوم چور بھائی ندیم اختر کی حویلی سے پانچ بھینسیں، مختار بیکری، افتخار سندھو سپیر پارٹس کے تالے توڑ کر بھی قیمتی سامان چوری کرچکے ہیں۔ پولیس تھانہ مصطفی آباد کسی بھی چوری کا سراغ لگانے میں تا حال ناکام ہے، وڈانہ کے تاجروں نے ڈی پی او قصور سے فوری کاروائی کرتے ہوئے چوروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔