نا معلوم چور وحید آٹوز، امین سویٹس کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا قیمتی سامان لیکر فرار

مصطفی آباد/للیانی : وڈانہ میں چوری کی متعدد وارداتیں، نا معلوم چور وحید آٹوز، امین سویٹس کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا قیمتی سامان لیکر فرار۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نا معلوم چور وحید آٹوز کے تالے توڑ کر موبل آئل، ودیگر قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے جبکہ امین سویٹس اینڈ بیکرز کی چھت اکھاڑ کر ہزاروں روپے نقدی، ودیگر قیمتی سامان لیکر فرار ہو گئے۔