فیصل آباد (جیوڈیسک) چوروں ،ڈاکووں اور اغوا کاروں کے لئے فیصل آباد کو وہاں کے شہریوں نے نوگو ایریا بنا دیا ہے۔ایک ہفتے کے دوران تین بار چین و سکون لوٹنے کی کوشش کرنے والے افراد سے اہل فیصل آباد نے ان کا ہی چین و سکون لوٹ لیا۔فیصل آباد کے شہریوں نے لٹیروں کو صاف پیغام دے دیا، کچھ بھی کرنا،فیصل آباد میں اپنی فنکاری دکھانے کی کوشش نہ کرنا۔ورنہ مارپڑے گی۔
فیصل آباد میںآ ج بھی دو خواتین اور ایک مرد ڈاکو پر مشتمل گروہ ،فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں ڈکیتی کے لئے داخل ہوا تھا،مگر جی دار فیصل آبادیوں نے انہیں دھر لیا، پھر خوب ٹھکائی لگائی۔گزشتہ روز بھی فیصل آباد کے علاقے سلطانی ٹاون میں شہریوں نے چور کو پکڑ ا تھا، پھر ہاتھ پیر باندھ کر اس کی طبیعت بھی صاف کی تھی۔
فیصل آباد کے شہری اغوا کاروں کے لئے بھی ڈراونا خواب بن گئے ہیں۔ جنہوں نے فیصل سے بچوں کو اغوا کر کے 5،500 میں فروخت کرنے والے اغواکاروں کو ڈھونڈ نکالا۔ کمرے میں محبوس رکھا اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا۔