بڑے چوروں کے ہاتھ کاٹے جاتے تو چھوٹے جرائم پیدا ہی نہ ہوتے: تحریک اویسیہ پاکستان

Pir Ghulam Rasool Awaisi

Pir Ghulam Rasool Awaisi

لاہور : تحریک اُویسیہ پاکستان کے مرکزی امیر، پیر غلام رسول اُویسی، سینئر نائب امیر، سید عرفان احمد اور پنجاب کے صدر پیر توصیف النبی مجددی نے کہا ہے کہ اسلام کمزور، مظلوم کیلئے رحمت اور ظالم خواہ وہ کتنا ہی طاقتور ہو کا راستہ روکنا اور سزا دینے کی قوت رکھتا ہے، صرف اسلام ہی عالمگیر قابل فہم وقابل عمل آئین ہے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے چور ڈاکو مسلمانوں نہیں بلکہ اسلام سے ڈرتے ہیں۔

نفاذ اسلام کے بعد پاکستان میں سب سے پہلے بڑے چوروں کے ہاتھ کاٹے جائیں گے تاکہ چھوٹے جرائم پیداہونے سے قبل ہی دم توڑ جائیں،ماضی میں بڑے چوروں کے ہاتھ کاٹے جاتے توآج اسلام کے نام پر قائم ہونے والے پاکستان میں کہیں کرپشن کانام ونشان نہ ہوتا،ہم کسی فرد یا جماعت کیخلاف نہیں بلکہ رائج الوقت بدبخت نظام کیخلاف میدان عمل میں ہیں۔

آج چورڈاکومحترم جبکہ نیک سیرت مظلوم ،سچے لوگ دربدرٹھوکریں کھارہے ہیں،ہمارے پاس ذاتی کچھ نہیں اللہ تعالیٰ و رسول اللہ ۖ کا عطاکردہ دین حق ہے جس کامقابلہ کرناکسی کے بس کی بات نہیں،خونی انقلاب میں بیگناہ اورمظلوم بھی مارے جاتے ہیں اس لئے تحریک اُویسیہ پاکستان نے جمہوری طریقہ کارکے ذریعے خونی انقلاب کاہمیشہ کیلئے راستہ روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔

سیکرٹری نشرواشاعت
امتیازعلی شاکر
03134237099.imtiazali470@gmail.com