لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری نے پاکستان پیپلز الائینس کے زیر اہتمام ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے پرکھوں نے عظیم قربانیاں دے کر حاصل کیا لیکن بدقسمتی سے جس ملک نے دنیا کی قیادت کرنا تھی حکمرانوں کی لوٹ کھسوٹ کا شکار ہو گیا ہے۔
نئی نسل کو چوروں سے نجات دلانی ہے تو تبدیلی کی خواہش مند جماعتوں کو مل کر تحریک چلانی چاہئے۔اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا امت مسلمہ اس وقت زمینی خدائوں کی چیرہ دستیوں کا شکار ہے ۔انجینئر افتخار چودھری نے اپنے خطاب میں جے سالک جو تقریب میں موجود تھے انہیں کہا کہ ہم اقوام عالم میں اقلیت ہیں آپ آگے بڑھ کر زمینی خدائوں سے امن کی بھیک مانگیں تا کہ مسلم ممالک کی جان خلاصی ہو۔تقریب کی صدارت چودھری عامر نے کی اور مہمان خصوصی عبداللہ گل تھے۔