ہمیں چوروں نے نہیں چوکیداروں نے لوٹا ہے، مصطفی کمال

 Mustafa Kamal

Mustafa Kamal

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہمیں چوروں نے نہیں چوکیداروں نے لوٹا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ این اے 249 کا حلقہ پاکستان کا پسماندہ ترین علاقہ ہے، بلدیہ ٹاؤن میں بربادی دیکھ کر الیکشن لڑنے آئے ہیں، لوگ کہتے ہیں پی ایس پی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کو حلقےکے لوگوں نے اچھا رسپانس دیا، ہمیں چوروں نے نہیں چوکیداروں نے لوٹا ہے۔

علاوہ ازیں این اے 249 بلدیہ ٹاؤن ضمنی الیکشن میں جلسے سے خطاب میں مصطفی کمال کا کا کہنا تھاکہ ہمیں بلدیہ ٹاؤن کی عوام کے مسائل کا علم ہے، حل کرنا بھی آتا ہے، لسانی سیاست نے لوگوں سے پانی، تعلیم، صحت کی سہولیات چھین لیں۔