بات کوئی خاص بھی نہ تھی
Posted on August 31, 2016 By Mohammad Waseem آپکی شاعری, شاعری
اپنے آپ میں تو بھی نہ تھا
اور اپنے پاس میں بھی نہ تھی
فضا بھی تھی سوگوار کچھ
اور گلوں میں باس بھی نہ تھی
کیسے ملتے بچھڑے ہوئے
درمیان کوئی آس بھی نہ تھی
محبتوں کے کیا زمانے تھے
جب دلوں میں کوئی پھانس بھی نہ تھی
حائل ہوئیں کچھ مجبوریاں ورنہ
دوری تو ہمیں راس بھی نہ تھی
تو بھی تو دل سے محسوس کرے
زندگی اتنی اداس بھی نہ تھی
بس اپنی اپنی انا کے بکھیڑے تھے
ورنہ بات کوئی اتنی خاص بھی نہ تھی
Mrs Khakwani
تحریر : مسز جمشید خاکوانی