کوٹلہ ارب علی خان کی خبریں 6/8/2017

Kotla Arab Ali Khan

Kotla Arab Ali Khan

کوٹلہ ارب علی خان : تھانہ ککرالی کی حدود میں ہونے والی ڈکیتی کی وارداتوں پر تشویش ہے معاشرتی دبائو یا لالچ کی وجہ سے مدعی مقدمات مجرموں کے حق میں بیان دے دیتے ہیں جس کے باعث کئی مجرم عدالت سے بری ہو جاتے ہیں ڈی پی او گجرات اور ایس ایچ او تھانہ ککرالی کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایسے درندوںاور انکے سرغنہ لوگوں کو نشان عبرت بنا دینا چاہیے تھانہ ککرالی کی حدود میں ہونے والی ڈکیتیوں پر گہری تشویش ہے لوگوں کو گھروں میں لوٹ مار کرنے والے گروہوںکو نشان عبرت بنانا چاہیے تھانہ ککرالی کی حدود میں ہونے والی ڈکیتیوں کی وجہ سے علاقہ میں عدم تحفظ کی فضا پھیل گئی ہے پولیس اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جرائم پر قابو پانے اور لوگوں کے مال و جان کی حفاظت کیلئے موثر اقدامات کرنے چاہیںان خیالات کا اظہار چوہدری آصف رضا کوٹلہ نے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر ہونے والی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ کئی ایسے واقعات بھی ہیں جس میں پولیس آفیسرز جب محنت سے کسی بھی جرم کو ٹریس کر کے مجرموں کو پکڑتے ہیں تو مجرمان کے لواحقین اور سرغنہ ساتھی مدعی مقدمہ پر معاشرتی دباو بنا کر یا رقم کا لالچ دے کر عدالت سے بر ی ہو جاتے ہیں مدعی مقدمات کو بھی اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ ان کے غلط بیانات کی وجہ سے مجرم دوبارہ آزاد ہو کر کھلے عام گھومنے لگیں اور دوسروں کو نقصان پہنچائیں گے انھوں نے کہا گشت کے نظام کو اور بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے ڈی پی او گجرات اور ایس ایچ او تھانہ ککرالی کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایسے درندوں کو نشان عبرت بنا دینا چاہیے ۔

کوٹلہ ارب علی خان( )جب ادارے ضوابط کے مطابق چلتے رہیں میرٹ کا بول بالا ہو اداروں کے امور میں سیاسی مداخلت ک خاتمہ ہو تو وہی ملک ترقی کرتے ہیں حکومت پنجاب اسی اصول پر کار بند ہے جہاں میرٹ توڑنے کی ہمت اور جرات کسی میں نہیں ان خیالات کا اظہار ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ہر اداررے کو چلانے کیلئے قانون سازی کی ہے بلکہ اداروں کو مستحکم کرنے اور وہاں سیاسی مداخلت کی بجائے میرٹ پر تمام امور چلانے کو سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے یورپ کی ترقی کا راز بھی یہی ہے کہ وہاں ہر کام میرٹ پر ہوتا ہے انھوں نے کہا کہ 2013کے الیکشن میں کامیابی کے بعد میاں برادران نے پاکستان میں گڈ گورننس اور اداروں میں مثبت تبدیلی کے بہترین قانون سازی کی ہے جس کے باعث صوبہ بھر میں واضع مثبت تبدیلی نظر آئی ہے میاں برادران کی قیادت میں ضلع گجرات سمیت صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔