آسٹریلیا : ماہرین کا کہنا ہے کہ چیزوں کی سطح سے کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ اب زیادہ نہیں رہا لیکن احتیاط اب بھی ضروری ہے۔
آسٹریلیا میں وبائی امراض کے ماہر پروفیسر کا کہنا ہے کہ چیزوں کی سطح سے کورونا وائرس پھیلنےکا خطرہ اب اتنا زیادہ نہیں رہا جتنا ایک سال پہلے تھا، سطح سے وائرس پھیلنا اب بھی ممکن ہے لیکن سطح سے وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ اب کم ہو گیا ہے۔
وبائی امراض کے ماہر پروفیسر کا کہنا ہے کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ چیزوں کو صاف کرنے سے زیادہ اپنے ہاتھوں کو دھونے، صفائی اور سماجی فاصلے کی احتیاط پر توجہ دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچنے کے لیے آنکھوں کی حفاظت اور فیس ماسک کا استعمال زیادہ ضروری ہے۔