تیسرا کمشنر کراچی SSB کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ: دفاعی چمپئن بائونس کلب اور ممبا اسکواڈ نے کامیابی سمیٹ لی

SSB CUP BASKETBALL TOURNAMENT

SSB CUP BASKETBALL TOURNAMENT

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی پر جاری “تیسرا کمشنر کراچی SSBکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ “میںمزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے ،کھیلے گئے پہلے میچ میں دفاعی چمپئن بائونس کلب نے مد مقابل مضبوط حریف فالکن کلب کو 32کے مقابلے میں 41باسکٹ پوائنٹس سے ڈھیر کردیا فاتح کلب کی جانب سے ریاب ملک16،ڈاکٹر عاطف نعمان 15اور ضیاء احمد نے 10جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے صبیح اظہر 9،عمر فاروق 9اور محمد انس نے 8پوائنٹس اسکور کئے جبکہ دوسرے میچ میں ممبا اسکواڈ نے مد مقابل پیٹریشن اسٹار کو 38کے مقابلے میں 47باسکٹ پوائنٹس سے مات دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے محمد طلحہ15،سعد خان 12اور نعمان اعوان نے 10 رنر اپ کلب کی جانب سے رچرڈ بلیزے 16،اسٹیون ڈسلوا 10اور مائیکل ٹرنر نے 9پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ،کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض زاہد ملک ،سید مصنف شاہ ،ممتاز احمد ،نذاکت خان ،راحیل مبین اور محمد جمیل شیخ نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز عامر شریف ،نعیم احمد اور راج کمار تھے میچ سے قبل مہمان خصوصی روٹری کلب کلفٹن کی صدر سمیرا انور اور کھیلوں کی معروف سرپرست و سماجی رہنماء بے نظیر بلوچ سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔

اس موقع پر معروف سیاسی و سماجی رہنماء محمد سلیم خمیسانی ،منتظم اعلیٰ ٹورنامنٹ غلام محمد خان ،قومی سلیکٹر وانٹر نیشنل باسکٹ بال پلیئر عبدالناصر ،محمد یعقوب اور دیگر موجود تھے ،مہمان خصوصی سمیرا انور اور بے نظیر بلوچ نے شہر کراچی میں انتظامی اصلاحات کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ اور کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کے حوالے سے کمشنر کراچی افتخار علی شالوانی کی کاوشوں کو قابل تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ کمشنر کراچی کی کھیل اور کھلاڑیوں سے محبت اور سرپرستی کی وجہ سے آج شہر کراچی میں کھیلوں کی سرگرمیاں فروغ پارہی ہیں انہوںنے کہاکہ جب معاشرے میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا تو امن اور خوشحال معاشرے کا قیام بھی ممکن ہوسکے گا انہوںنے کھلاڑیوں سے کہاکہ وہ امن کے سفیر ہیں اور کھیل کے ذریعے باہمی ہم آہنگی ،اتحاد و بھائی چارگی کو فروغ دیکر معاشرے سے منفی سرگرمیوں سے چھٹکارہ دلا سکتے ہیں سمیرا انور اور بے نظیر بلوچ نے کہاکہ ہم صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیکر ایک صحت مند معاشرے کا قیام ممکن بنا سکتے ہیں شہر میں کھیلوں کے فروغ اور قیام امن کے لئے کمشنر کراچی سے مکمل تعاون کا اعلان کیا ،انہوںنے کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی کھیلوں میں خدمات کے اعتراف میں کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے شاندار ایونٹ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ خصوصاً سیکریٹری کھیل و نوجوانان امور حکومت سندھ اختر حسین بگٹی کو ٹورنامنٹ اسپانسر کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔