تیسری کامن ویلتھ گیمز کی مشعل کی لاہور میں نمائش

Commonwealth Games Torch

Commonwealth Games Torch

لاہور (جیوڈیسک) سیکڑی کامن ویلتھ گیمز لوئس مارٹن کی سربراہی میں 7 رکنی وفد نے مینار پاکستان پر کوئینز بیٹن ریلے مشعل کو پاکستان کے کھلاڑیوں کے حوالے کیا۔ اس موقع پر پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے عہدیداران اور کھلاڑیوں نے وفد کا بھر پور استقبال کیا۔

مشعل کو مینار پاکستان لاہور میں نمائش کے لیے رکھ دیا گیا ہے جہاں دو روز بعد اسے سری لنکا کے شہر کولمبو روانہ کر دیا جائے گا۔ تیسری کامن ویلتھ گیمز 2014 میں گلاسگو برطانیہ میں ہونگی۔