کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن لسبیلہ کے زیر اہتمام نیشنل بنک کے تعاون سے غلام قادر فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری تیسری لسبیلہ نیشنل بنک انٹر کلب فٹ بال چمپئن شپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سابقہ چمپئن ٹیم اوتھل سٹی نے اپنے نہایت حکمت عملے سے مضبوط ٹیم کھوسہ کلب بیلہ کو سڈن ڈیتھ پر 7-6سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی دوران کھیل دونوں ٹیموں کو گول کرنے کے بیشتر مواقع ملے لیکن غلط نشانہ بازی کے باعث دونوں ٹیمیں گول اسکور کرنے میں ناکام رہیں
لیکن کھیل کی خاص بات اوتھل سٹی کے گول کیپر نو روز کا نہایت عمدہ گول کیپنگ تھا جنہونے پنالٹی ککس روک کرگرائونڈ میں موجود ہزاروں شائقین فٹ بال سے بھر پور دود وصول کی اس خوبصورت سیمی فائنل کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ فٹ بال آفیسر یوسف بلوچ تھے جن کا تعارف دونوں ٹیموں سے کرایا گیا اس موقع پر خدا بخش بلوچ کے علاوہ ٹورنامنٹ کمیٹی کے اراکین موجود تھے میچ کو نیشنل ریفریز عبدالجبار ،نبی وارث ،نذیر انجم اور کریم بخشن بلوچ نے سپروائز کیا جبکہ میچ کمشنر اسلم ساگر اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔