سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز وویمنز کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز وویمنز کو 53 رنز سے شکست دیکر 4 میچوں کی سیریز میں 2-0کی برتری حاصل کر لی، آسٹریلیا وویمنز کے 256 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز وویمنزمقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 203رنز بنا سکی۔
سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلین وویمنز نے ٹاس جیٹ کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اوپنرز بولٹن نے 76رنز کی اننگز کھیلی جبکہ پیری نے 72رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں کپتان لیننگ 22اور ویلانی 30رنز بنا کرنمایاں رہیں۔ ویسٹ انڈیز وویمنز کی جانب سے ڈوٹین نے 42رنز دیکر 4جبکہ میتھیوز نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا
۔256رنز کے ہدف میں ویسٹ انڈیز وویمنز نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 115رنز کی پارٹنر شپ قائم کی مگر اس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکی اور وقفے وقفے سے پویلین لوٹتی رہی اوپنرز میتھیوزرنز جبکہ کائیکا اے نائٹ 45 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ چار کھلاڑی ڈبل فیگر کراس نہ کرسکے کینگروز کی جانب سے پیری نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ اوبسورون نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ پیری کو شاندار آل راﺅنڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔