شارجہ (جیوڈیسک) تیسرے ون ڈے میں پاکستانی بلے باز بڑا ہدف دینے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم 208 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے اور ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا۔
انگلینڈ کی 12 رنز پر پہلی وکٹ گری جب جیسن روئے محمد عرفان کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ جیسن روئے صرف 7 رنز بنا سکے۔
دوسری وکٹ جوئے روٹ کی گری جو آج جارحانہ کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے اور 11 رنز پر ظفر گوہر کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔87 رنز پر انگلینڈ کی تیسری وکٹ گری جب ہیلز 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 93 رنز پر گری جب مورگن 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ٹیلر 67 اور بٹلر 49 پر ناٹ آؤٹ رہے۔