تیسرا ون ڈے، پاکستان کا زمبابوے کا جیت کیلئے 261 رنز کا ہدف

Pakistan a target of 261 runs

Pakistan a target of 261 runs

پاکستان (جیوڈیسک) ہرارے تیسرا ون ڈے میں پاکستان نے زمبابوے کو میچ میں فتح کیلئے 261 رنز کا ہدف دیا ہے۔پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں6 وکٹ پر 260 رنز بنائے۔ پاکستان کی اننگز کی خاص بات کپتان مصباح الحق اوراحمد شہزاد کی نصف سنچریاں تھیں، ناصر جمشید38 اور عمرا مین نے 33 رنز اسکور کئے،دیگر بیٹسمینوں میں محمد حفیظ 26اور سرفراز احمد 22 رنز بناکر قابل ذکر رہے۔

پاکستان نے سست روی سے بیٹنگ کی اور تمام زننگز میں خوف کا شکار رہے کسی بھی مر حلے پر بیٹسمینوں نے کھل شاٹ نہیں کھیلے اور ایک بڑا مجموعہ تر تیب دینے میں ناکام رہے۔ زمبابوے کے بولرزنے اچھی اور نپی تلی بولنگ کی، ٹینڈائی چٹاراسب سے کامیاب بولر رہے انہوں نے48رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ہملٹن مساکاڈرا، اتسیا اور شنگیمسا کاڈرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔