سنچورین (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان جاری 5 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا 3 میچ سنچورین میں کھیلا گیا، میچ میں پروٹیز ٹیم نے انگلش ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
انگلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی بڑا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجادیا۔ مہمان ٹیم کے جو روٹ کی سنچری کی بدولت ہوم سائیڈ کو جیتنے کے لیے 319 رنز کا ہدف دیا ہے۔ جو روٹ نے 10 چوکوں اور5 چھکوں کی مدد سے 125 رنز بنائے۔ پروٹیز کی جانب سے کاگیسو ربادا اور کائلز ایبٹ نے 2، 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ادھر 319 رنز کا ہدف پروٹیز ٹیم نے2.46اوورز میںہی 3وکٹوں کے نقصان پربا آسانی حاصل کرلیا، ٹیم کی جانب سے دونوں اوپنرز ہاشم آملہ اور کوئنٹن ڈی کوک نے سنچریاں اسکور کیں، دونوں کھلاڑیوں نے پہلے وکٹ پر ہی 239رنز کی شراکت بنا ڈالی ۔ہاشم آملہ 127رنز اور ڈی کوک 135 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
سیریز کا اگلا میچ 12 فروری کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ 5 میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو اب بھی 1-2 کی برتری حاصل ہے ۔