واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر براک اوباما نے کہا کہ تیسری مدت کے لیے صدارتی انتخاب لڑنےکی اجازت ہوتی تو وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے سکتے تھے۔
اوباما کا کہنا تھا کہ ری پبلکنز نے میرے “ون امریکا” وژن کو مسترد کر کے ثابت کیا کہ وہ ترقی روکنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مدت صدارت ختم ہونے کے بعد سیاسی طور پر متحرک رہنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
دوسری طرف نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوباما کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میرانہیں خیال کہ صدار اوباما صدارتی انتخابات میں مجھے شکست دے سکتے تھے۔
ٹرمپ نے کہا کہ اقوام متحدہ میں بڑی صلاحیت ہےمگر یہ باتیں کرنے اور وقت گذارنے کا کلب بن کر رہ گیا ہے۔