تیسرا ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Betting

Betting

شارجہ (جیوڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین شارجہ میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے دوسری جانب تیسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم میں محمد حفیظ کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

دوسرے ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہونے کے بعد محمد حفیظ میچ سے باہر ہوگئے تھے، تاہم اب انھیں توفیق عمر کی جگہ ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ ممد حفیظ جو اپنے باؤلنگ ایکشن کی جانچ کے لیے 24 نومبر کو گئے تھے، 25 نومبر کو دبئی واپس آگئے ہیں۔ جس کے بعد پی سی بی انتظامیہ کی جانب سے تیسرے ٹیسٹ میں انھیں پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔