اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے 35 کھرب کا وفاقی بجٹ پیش کردیا ہے۔ بجٹ خسارہ کا تخمینہ 16 کھرب اور ٹیکس وصولوں کا ہدف 24 کھرب روپے رکھا گیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ دفاعی بجٹ 627 ارب روپے ہے۔ ریلوے کے لیے 32 ارب مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ قرضوں کا حجم 14 ہزار ارب ہو گیا ہے۔
اولین ترجیح انفراسٹکچر کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی کس آمدن میں اضافہ نہیں ہوا۔ مہنگائی کی شرح 13 فیصد کے حساب سے بڑھی، مجموعی قرض میں 225 فیصد کے تناسب سے اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں کو حجم جی ڈی پی کا 65 فیصد ہوگیا ہے۔