اسلام آباد (جیوڈیسک) بتیسویں نیشنل گیمز کا میلہ اسلام آباد میں سج گیا۔ مشعل اسپورٹس کمپلیکس پہنچ گئی۔ کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا۔ اسلام آباد قومی کھیلوں کے افتتاحی روز فیصل مسجد سے گیمز کے انعقاد کا سفر شروع ہوا۔
لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے مشعل روشن کی، مشعل برداری کی تقریب میں ایونٹ کی انتظامیہ سمیت مختلف کھیلوں کے اسٹار کھلاڑی شامل تھے۔ مشعل روشن کرنے کے بعد سخت سیکورٹی میں اسپورٹس کمپلیکس کی طرف سفر شروع ہوا۔
سات کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے میں مشعل بردار قافلے کو ٹریفک جام ہو جانے سے مشکلات پیش آئیں۔ اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد پہنچ جانے پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ گیمز میں ملک بھر سے شرکت کے لیے آنے والی ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا۔