بتیسویں نیشنل گیمز: پاکستان آرمی نے دو گولڈ میڈلز جیت لئے

National Games

National Games

پاکستان آرمی نے بتیسویں نیشنل گیمز کے افتتاحی روز عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گولڈ میڈلز جیت لئے۔ اسلام آباد میں بتیسویں نیشنل گیمز جاری ہیں۔ مردوں کے بیالیس کلو میٹر ٹائم ٹرائل سائیکلنگ ایونٹ میں پاکستان آرمی نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

پاکستان آرمی کے ساجد نے تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے طلائی تمغہ سینے پر سجایا۔ سندھ کے نعمت دوسرے نمبر پر رہے۔ ویمنز سائیکلنگ میں پاکستان آرمی کی سبیھا زاہد نے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ اسنوکر میں عالمی چیمپئین محمد آصف نے اپنے دونوں میچز جیت لئے۔