پاکستان (جیوڈیسک) رواں مالی سال کے گیارہ مہنیوں میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بارہ ارب چھیتر کروڑ چوبیس لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ وطن بھیجا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی میں پاکستانی محنت کشوں نے ایک ارب انیس کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔
گذشتہ مالی سال کی ترسیلات زر سے موجودہ ترسیلات زر پانچ اعشاریہ سات پانچ فیصد زائد رہیں۔ سعودیہ عرب ، متحدہ عرب امارات ، امریکہ ، برطانیہ اور جی سی سی ممالک میں مقیم پاکستانی سب سے زیادہ زرمبادلہ وطن بھیج کرسرفہرست رہے۔