اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال میں اب تک پانچ سو اکاون ارب روپے کا ٹیکس جمع کر لیا۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق پہلے چار ماہ میں چھ سو ارب روپے جمع ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس کی مد میں اب تک ایک سو ستانوے ارب ، سیلز ٹیکس کی مد میں دو سو اٹھہتر ارب، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں پینتیس ارب اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں تریسٹھ ارب روپے جمع کئے گئے ہیں۔