رواں مالی سال کے دوران ملک میں بے روزگاری کی شرح6.3 فیصد رہی

Current fiscal year

Current fiscal year

پاکستان (جیوڈیسک) گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران بے روزگاری کی شرح 6.1 فیصد ریکارڈ کی گئی ، ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کی لیبر فورس سروے رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے مقابلہ میں تیسری سہ ماہی کے دوران ملک میں بے روزگاری کی شرح میں 0.2 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر تا دسمبر 2012 کے دوران بے روزگاری کی شرح 6.5 فیصد تھی جبکہ جنوری تا مارچ 2013 کے دوران مجموعی افرادی قوت کا 6.3 فیصد حصہ بے روزگاری کا شکار تھا، اعداد وشمار کے مطابق ملک کی مجموعی افرادی قوت کا 25.6 فیصد حصہ خاندانی کاموں میں بطور خاندانی ورکر کے کام کررہے ہیں، جن کو کام کا کبھی کوئی بھی معاوضہ ادا نہیں کیا جاتا۔

رپورٹ کے مطابق جنوری تا مارچ 2011-12 کے مقابلہ میں جنوری تا مارچ 2013 کے دوران بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور بے روزگاری کی شرح 6.1 فیصد سے بڑھ کر6.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے، اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ توانائی مسائل کے خاتمہ اور صنعتی شعبہ کی بحالی سے بے روزگاری کی شرح میں مزید کمی ممکن ہے جس سے غربت کے خاتمہ اور ملکی معیشت کے استحکام میں مدد ملے گی۔