لاہور (جیوڈیسک) ملک کے زیادہ تر حصوں میں سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے، محکمہ موسمیات نے اس ہفتے کے اختتام سے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
ملک کے زیادہ تر شہروں میں درجہ حرارت بڑھنے سے گرمی اپنے جوبن پر آ گئی ہے ، محکمہ موسمیات نے خبر دی ہے کہ آئندہ ہفتے کے اختتام سے پنجاب ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، بالائی سندھ اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
رواں ماہ کے دوسرے اور تیسرے ہفتے کے دوران بھی موسمی حالات غیریقینی رہنے کا امکان ہے۔