اسلام آباد (جیوڈیسک) رواں سال کے پہلے ماہ کے دوران کھادوں کا استعمال بڑھ گیا۔ جنوری کے دوران ڈی اے پی کی فروخت میں ایک سو سڑسٹھ فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔
این ایف ڈی سی کے جاری اعداد و شمار کے مطابق جنوری کے دوران یوریا کی فروخت دو فیصد اضافے سے چھ لاکھ انتیس ہزار ٹن رہی جو گزشتہ سال کے اِسی عرصے میں چھ لاکھ انیس ہزار ٹن تھی ۔ سال کے پہلے ماہ میں بہتر ہزار ٹن ڈی اے پی خریدی گئی جو پچھلے سال کے اِسی عرصے میں صرف ستائیس ہزار ٹن تھی۔