رواں سال کے پہلے ماہ میں یوریا کی فروخت میں اضافہ

Urea

Urea

لاہور (جیوڈیسک) رواں سال کے پہلے ماہ میں یوریا کی فروخت بڑھ گئی جبکہ ڈی اے پی کی خریداری آدھی رہ گئی۔

جنوری میں یوریا کی فروخت بیس فیصد اضافے سے چھ لاکھ انیس ہزار ٹن رہی۔ پچھلے سال اِسی ماہ میں پانچ لاکھ سترہ ہزار ٹن یوریا خریدی گئی تھی۔

جنوری کے دوران ڈی اے پی کی فروخت پچاس فیصد کمی سے صرف ستائیس ہزار ٹن رہی جو پچھلے سال کے اِسی عرصے میں تریپن ہزار ٹن سے زائد تھی۔