کراچی (جیوڈیسک) رواں سال اشیا خورونوش کی قیمتوں میں 20 سے 35 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی کی وجہ سے شہریوں کے لیے گھر کا چولھا جلانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔
گذشتہ سال کی نسبت رواں سال اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے دال مونگ 75 روپے سے بڑھ کر 125 روپے فی کلو، دال مصور 30 روپے اضافے سے 100 روپے، چاول 90 روپے سے بڑھ کر 110 روپے، سرخ مرچیں 120 روپے سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو، آٹے کا20 کلو کا تھیلا 535 روپے سے بڑھ کر 785 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ مصالح جات کی قیمتوں میں بھی 30 فیصد تک کے اضافے نے شہریوں کی معاشی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔