جدہ (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب میں حج کے موقعے پر سیکیورٹی کی ذمہ داریاں انجام دینے کے لیے تعینات فورسز کے کمانڈر نے حالیہ حج سیزن کی تیاریاں کو مکمل کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ حج کے موقعے پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری تدابیر اختیار کی جائیں گی۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس سال حج کے لیے دوسرے ممالک اور اقوام سے محدود تعداد میں حجاج کرام کو شامل کیا گیا ہے۔ سعودی عہدیدار نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روشنی میں عازمین کی حفاظت اور ان کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے حکام کی جانب سے اٹھائے گئے ہیں۔ حسب سابق بغیر اجازت کسی شخص کو حجاج کرام کی صفوں میں شامل ہو نے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
طائف میں پولیس نے غیر مجاز افراد کو عازمین حج میں شامل ہونے سے روکنے کے لیے سیکیورٹی چیک پوسٹیں قائم کی ہیں۔ اس کے علاوہ حج کے موقعے پر شاہراہوں پر امن برقرار رکھنے کی ذمہ دار کمیٹی نے بھی مکہ معظمہ میں تمام سیکیورٹی مراکز کو فعال کردیا ہے۔
پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے حج کی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے جیل کی سزاؤں اور جرمانے عائد کرنے کی منظوری دی ہے۔ پاسپورٹ ڈاریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ جو کمپنیاں عازمین حج کے بغیر اجازت کے نقل و حمل کی ذمہ دار پائی گئیں تو ان سے بھی جرمامنے وصول وصول کیے جائیں گے۔
حج سکیورٹی فورسز کے کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ اس سیزن میں حج کیلئے کوئی مہمات یا دفاتر نہیں ہیں۔