رواں سال سب سے زیادہ سرمایہ کاری تیل و گیس کے شعبہ میں ہوئی

Oil

Oil

کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک تیل وگیس کی تلاش کے شعبے میں چودہ کروڑ چھیانوے لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔

ٹیلی کمیونیکیشن کا شعبہ چودہ کروڑ چوہتر لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ کیمیکل کے شعبے میں چار کروڑ سڑسٹھ لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

اس عرصے میں سب سے زیادہ انخلاء ادویہ سازی کے شعبے سے چار کروڑ تراسی لاکھ ڈالر کا ہوا۔ ٹیکسٹائل کے شعبے میں ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔