سال رواں کے دوران بڑی صنعتوں کی شرح نمو 2.49 فیصد رہی

Steel

Steel

اسلام آباد (جیوڈیسک) رواں مالی سال کے دوران بڑی صنعتوں کی شرح نمو دو اعشاریہ چار نو فیصد رہی، گیارہ شعبوں کی شرح نمو مثبت جبکہ چار شعبوں کی منفی رہی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے مارچ تک سٹیل کے شعبے میں سب سے زیادہ شرح نمو پینتیس فیصد رہی۔ پٹرولیم، کیمیکل، کھاد، ادویہ سازی، آٹو موبائل اور چمڑہ سازی سمیت گیارہ شعبوں کی شرح نمو مثبت رہی۔

لکڑی کی مصنوعات اور انجینئرنگ سمیت چار شعبوں کی شرح نمو منفی رہی۔ سب سے بڑے ایکسپورٹ سیکٹر ٹیکسٹائل کی شرح نمواعشاریہ پانچ فیصد رہی۔