کے اسی سالہ شہری نے دنیا کی سب سے بڑی چوٹی مانٹ ایورسٹ سر کرلی۔ جاپانی شہری یوئیشیرو میورا اسی سال کی عمرمیں ماونٹ ایوریسٹ سر کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
میورا نے دو ہزار تین میں ستر برس کی عمر میں ماونٹ ایورسٹ سر کرکے گینیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرایا تھا۔ اس بار انہوں نے سب کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ اس موقعے پراپنے گھر والوں سے سیٹلائٹ فون پر بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا۔
یہ لمحہ میری زندگی کا حسین پل ہے۔ سوچا نہ تھا میں اس عمر میں یہ کر دکھاں گا۔ تھکنے کے باوجودبہت خوش ہوں، اب تک تین ہزار سے زائد لوگوں نے بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ کو سر کرچکے ہیں۔ جس کی بلندی آٹھ ہزار آٹھ سو اڑتالس فٹ ہے۔