اسلامی جمعیت طلبہ امسال نوجوانوں کے پاس امید اور روشن مستقبل کاپیغا م لے کر جائے گی: مقامی کالج میں ورکشاپ سے خطاب

Islami Jamiat Talaba Pakistan

Islami Jamiat Talaba Pakistan

لاہور (خصوصی رپورٹ) دور جدید کی تقاضوں کے مطابق خود کو ڈھال کر ہر میدان میں ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔ طلبہ قوم کا سرمایہ ہیں اپنی توانائیاں مثبت سرگرمیوں میں صرف کریں ۔ جدید علوم کا حصول ہی قوم کو دنیا میں ممتازکر سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی کالج میں جمعیت کے زیر اہتمام منعقدہ آئیڈیا اینویشن ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ پاکستانی قوم کو ڈائون لوڈنگ نیشن بنا دیا گیا ہے۔ تحقیق اور تجربے کے میدان میں سرکاری اور نجی جامعات بین الاقوامی معیار کا مقابلہ نہیں کر پا رہی۔نوجوان بالخصوص طلبہ کسی بھی قوم کا سرمایہ افتخار ہوتے ہیں۔

قوموں کے لئے بلند منزلیں اور نشان راہ یہی نوجوان متعین کرتے ہیں۔پاکستانی نوجوان محب وطن اور اسلام پسند ہیں ان میں تعمیر وطن کا جذبہ موجزن ہے مگر حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے یہ نوجوان مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں۔اسلامی جمعیت طلبہ امسال نوجوانوں کے پاس امید اور روشن مستقبل کاپیغا م لے کر جائے گی۔ اس سلسلے میں اسلامی جمعیت طلبہ نے ” ہم سے ہے پاکستان” سلوگن طے کیا۔ واضح رہے کہ میڈیا ورکشاپ میں ملک بھر کی سرکاری جامعات کے طلبہ شریک ہوئے۔ورکشاپ میں انٹرنیشنل ٹرینرز اور کئیریر کونسلنگ کے ماہرین نے لیکچرز دیئے۔

0334-5019016