ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا ہیکہ فلم یہ جوانی ہے دیوانی کی شوٹنگ میں انہیں اندازہ ہی نہیں تھا کہ فلم دو ارب کا بزنس کرے گی۔ ایک انٹرویو میں دیپکا کا کہنا تھا رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے ہمیشہ خوشگوار تجربہ رہا ہے۔
فلم کی شوٹنگ کے دوران انھیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ مووی باکس آفس پر مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر دے گی تاہم جب انھوں نے سکرین پر اپنا گانا بدتمیز دل مانے ناں دیکھا تو انھیں یقین ہو گیا کہ یہ فلم باکس آفس پر مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دے گی۔