یہ جوانی ہے دیوانی کی کامیابی، رنبیر نے معاوضہ دوگنا کردیا

Mumbai

Mumbai

ممبئی (جیوڈیسک) یہ جوانی ہے دیوانی کی کامیابی نے رنگ دکھا ہی دیا، اور اسی کے ساتھ رنبیر نے اپنا معاوضہ دوگنا کردیا۔ ریکارڈ بزنس کرنے والی سپر ہٹ فلم یہ جوانی ہے دیوانی کی شاندار کامیابی نے اداکار رنبیر کپور کو مہنگے اداکارز کی فہرست میں لا کھڑا کیا ہے۔ فلم کی کامیابی نے جہاں رنبیر کی شہرت کو چار چاند لگادئیے۔

وہیں انہوں نے اپنا معاوضہ دوگنا کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اب وہ 15 کروڑ روپے ایک فلم کا معاوضہ وصول کریں گے، یاد رہے کہ رنبیر نے برفی اور یہ جوانی ہے دیوانی میں معاوضہ 7 کروڑ روپے لئے تھے۔