ممبئی (جیوڈیسک) رنبیر کپور کی حالیہ فلم یہ جوانی ہے دیوانی نے ایک سو چھتیس کروڑ روپے کا بزنس کر کے شاہ رخ خان، اکشے کمار اور ریتک روشن کو شکست دے دی ہے۔ نظریں دبنگ خان کے ریکارڈ پر لگ گئی ہیں۔ ممبئی بھارتی ذرائع کے مطابق اکتیس مئی کو ریلیز ہونے والی فلم یہ جوانی ہے دیوانی صرف گیارہ دنوں میں ایک سو چھتیس کروڑ روپے کما کر اجے دیوگن کی گول مال 3 شاہ رخ خان کی جب تک ہے۔
جان ریتک روشن کی اگنی پتھ اور اکشے کمار کی راوڈی راٹھور کو پیچھے چھوڑ چکی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اب رنبیر کے سامنے سلمان خان کی فلمیں رہ گئی ہیں۔ انکی فلمیں ایک تھا ٹائیگر نے ایک سو اٹھانوے کروڑ روپے اور دبنگ ٹو نے ایک سو اٹھاون کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ دیکھتے ہیں رنبیر کی فلم یہ ریکارڈ توڑ پاتی ہے یا نہیں۔