ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے ما نے ہوئے فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار کر ن جو ہر نے رنبیر کپور کو ان کی حالیہ فلم یہ جوانی ہے دیوانی کی شاندار کامیابی کے بعد اپنی اگلی فلم میں بھی کا سٹ کر لیاہے ۔ بالی ووڈ کا ہر پروڈیوسر اب رنبیر کپور کے ساتھ کام کر نے کا خواہشمند ہے جنھوں نے ایک کے بعد ایک ہٹ فلم جیسے راک اسٹار ، برفی اور اب یہ جوانی ہے دیوانی کی کامیابی سے بالی ووڈ میں اپنا منفرد مقام بنا لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کرن جوہر ہی اس فلم کو ڈائیریکٹ کر یں گے جوکہ فلم یہ جوانی ہے دیوانی کے پروڈیوسر بھی ہیں۔ رنبیر کپور نے بھی کرن جوہر کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کیلئے ہاں کر دی ہے۔
جس کا اسکرپٹ اختتامی مرا حل میں ہے تاہم فی الحال اس کا ٹائٹل فائنل نہیں کیا گیا۔ رنبیر کپور کے علاوہ اس فلم کی مزید کاسٹ کے بارے میں بھی ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا جبکہ اس کی شوٹنگ کا آغاز اگلے سال 2014کے ابتدا میں کر دیا جائے گا۔