ہزار کے وی کا کرنٹ لگنے سے بھینس جاں بحق، اہل علاقہ کا ایس ڈی او کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مصطفی آباد (نامہ نگار) 11 ہزار کے وی کا کرنٹ لگنے سے بھینس جاں بحق، اہل علاقہ کا ایس ڈی او کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، فیروز پور روڈ بلاک، تین ماہ قبل کھمبے گر گئے تھے واپڈا اہلکاروں نے درست نہ کئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں دفتوہ میں تین ماہ قبل 11 ہزار کے وی کے 6 کھمبے گر گئے تھے جن کی درخواست اہل علاقہ نے متعدد بار ایس ڈی او واپڈ کو دی تھی لیکن ان کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔ گزشتہ روز ندیم عباس کی بھینس کرنٹ لگنے سے جا ں بحق ہو گئی۔ جس پر اہل علاقہ نے مین فیروز پور روڈ بلاک کرکے ایس ڈی او اور لائن مین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اعلی حکام سے قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایس ڈی او ریاض اور لائن مین محمد اصغر کی غفلت کی وجہ سے یہ وقوع پیش آیا ان کے کلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طاہر مغل نے پشاور چرچ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسیحی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں
مصطفی آباد (نامہ نگار) سنیئر رہنما تحریک انصاف حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے پشاور چرچ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسیحی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ خود کش حملہ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں ان کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔ حکومت دہشت گردوں کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچائے۔ حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی پالیسیاں 100 دنوں میں ہی عوام کے سامنے آ چکی ہیں حکمران کسی جعلی سروے سے عوام کا بے وقوف نہیں بنا سکتے،عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں، حکمرانوں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ’ دہشت گردی سمیت دیگر مسائل میں کمی نہیں اضافہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں میدان کھلا نہیں چھوڑے گی بلکہ اس میں بھرپور حصہ لیکر تاریخی کامیابی حاصل کرے گی، پنجاب حکومت نے غیر جماعتی بلدیاتی الیکشن کروانے کے لئے لوکل گورنمنٹ بل پنجاب اسمبلی سے پاس کروایا ہے ، اس بل کو مسترد کر کے تحریک انصاف نے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے، یہ بے روح بل ہے جوکہ پنجاب کے حکمرانوں کے آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے، موجودہ حکمران دھاندلی کے زریعے اقتدار میں آئے ہیں۔ تحریک انصاف غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔