22 ہزار سیلاب متاثرین کو ریسکیو کیا جا چکا ہے، آئی ایس پی آر

ISPR

ISPR

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں میں مصروف ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک 22 ہزار افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے، آپریشن میں ہیلی کاپٹر اور کشتیاں استعمال کی جارہی ہیں۔

کشمیر اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلاب میں پھنسے افراد کی مدد کے لیے پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 5 ستمبر سے اب تک پاک فوج نے 22 ہزار سیلاب متاثرین کو ریسکیو کیا۔

اس وقت سیلابی ریلوں کی زد میں آئے علاقوں اٹھارہ ہزاری، جھنگ، احمد پور سیال اور چنیوٹ میں بھی پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ریسکیو آپریشن میں 7ہیلی کاپٹرز اور سو کشتیاں بھی استعمال کی جا رہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب متاثرین میں امدادی سامان اور راشن بھی تقسیم کیا جارہا ہے اور اب تک 35 ٹن راشن تقسیم کیا جا چکا ہے، خوراک میں پانی، خشک دودھ، کھجوریں اور بسکٹ شامل ہیں۔