اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کا قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کوئی بھی پندرہ ہزار سے چالیس ہزار لوگ لاکر ایوان کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا ، آئین و قانون سے متصادم کوئی مطالبہ نہیں مانیں گے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں افراد تصادم چاہتے ہیں، لاشوں پر سیاست چمکانا چاہتے ہیں۔ حکومت کی برداشت اور رواداری کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
ہم سیاسی لوگ ہیں، لشکر کشی پر یقین نہیں رکھتے۔ ہم نے ماضی سے سیکھا ہے، فیصلہ کیا ہے کوئی ایسی صورتحال پیدا نہیں ہونے دیں گے جس میں خون خرابہ ہو۔ یہاں دھرنوں میں بجلی چوری کے لیے کنڈے لگے ہوئے ہیں، ان کی بجلی بھی بند کی جا سکتی ہے ، عابد شیر علی کو روکا ہوا ہے۔