لاہور (جیوڈیسک) 2018ء میں پرائز بانڈز کی پہلی قرعہ اندازی 2 جنوری کو ہو گی۔ جبکہ دوسری قعرہ اندازی 15 جنوری کو ہو گی۔
پندرہ ہزار روپے مالیت کے بانڈز میں پہلا انعام 3 کروڑ ہو گا جبکہ دوسرا انعام ایک کروڑ اور تیسرا ایک لاکھ 85 ہزار ہوگا جو 1696 خوش نصیبوں میں تقسیم کیا جائیگا۔ اس کے بعد 15 جنوری کو 750 روپے، یکم فروری کو ساڑھے 7 ہزار اور 25 ہزار، 15 فروری 100 اور 1500 روپے، یکم مارچ کو 40 ہزار، 15 مارچ کو 200 روپے، 2 اپریل کو 15 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی شیڈول ہے۔
اس کے علاوہ 16 اپریل 750 روپے، 2 مئی کو ساڑھے 7 ہزار اور 25 ہزار، 15 مئی کو 100 روپے اور 1500 روپے، یکم جون کو 40 ہزار روپے، 15 جون کو 200 روپے، 3 جولائی کو 15 ہزار، 16 جولائی کو 750 روپے، یکم اگست کو ساڑھے 7 ہزار اور 25 ہزار، 15 اگست کو 100 روپے اور 1500روپے، 3 ستمبر کو 40 ہزار، 17 ستمبر کو 200 روپے، یکم اکتوبر کو 15 ہزار، 15 اکتوبر 750 روپے، یکم نومبر ساڑھے 7 ہزار اور 25 ہزار، 15 نومبر 100 روپے اور 1500 روپے جبکہ 3 دسمبر کو 40 ہزار روپے مالیت کے جبکہ 17 دسمبر کو 200 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی ہو گی۔