لاہور : ہزاروں ایکڑ پر محیط پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ وطالبات پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں طلبہ و طالبات کو صاف پانی کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھانی پڑتی ہیں ڈیپارٹمنٹس اور ہاسٹلز کے اندر لگے ہوے واٹر کولر یا تو نکارہ ہو چکے ہیں اور جو استعمال میں ہیں ان کے واٹر فلٹر کئی سالوں سے تبدیل نہیں کیے گئے۔
واٹر فلٹر تبدیل نہ کرنے کی وجہ سے طلبہ وطالبات میں بیماریاں خاص کر ہیپاٹئٹس بھیلنے کا اندیشہ ہے ۔طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ کئی بار انتظامیہ کو اس کی شکایت کی ہے مگر ابھی تک اس پر عمل نہیں ہو سکاانتظامیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ اس پر جلد از جلد ایکشن لیں تاکہ طلبہ و طالبات کو اپنی تعلیم جاری رکھنے میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
برائے رابطہ سیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب 0333-8799954