دھاگے، خام کپڑے پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ

Textile Industry

Textile Industry

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور آپٹما کے مذاکرات میں اہم فیصلے۔ مقامی
ٹیکسٹائل صنعت کو فائدے کے لئے دھاگے، خام اور تیار کپڑے کی درآمد پر دس فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد۔ ٹیکسٹائل مل لگانے کے لئے قرضے پر شرح سود میں ایک سود کمی کر دی گئی۔ ڈار صاحب نے تو پریس کانفرنس میں سب اچھا کا ورد کیا تاہم اپٹما نے مذاکرات کو جزوی کامیاب قرار دیا۔

اسحاق ڈار نے بتایا قانونی کارروائی مکمل ہونے پر فیصلوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا۔ انہوں نے اپٹما کے ری فنڈ کلیمز کی جلد ادائیگی کا وعدہ کیا۔ گیس بجلی سستی کرنے کا مطالبہ نہیں مانا گیا۔