اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کی بندش پر دباؤ یا پولیو مہم کی سرپرتی پر دھمکیوں کی پرواہ نہیں ہے۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت بلدیاتی انتخابات سے قبل ہی بوکھلا چکی ہے۔
پنجاب میں انتخابات نیوٹرل ایمپائرز کے ذریعے کرائے جائیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومتی بیانات سے لگتا ہے کہ حالات مزاکرات کی بجائے ملٹری آپریشن کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
اس موقع پر سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل (ر) شبیر اعوان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔
عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کو کرپشن سے پاک کر دیا ہے۔ کسی وزیر خلاف کرپشن ثابت ہوئی تو کارووائی کریں گے۔