سکھر (جیوڈیسک) سکھر کے لعل مشائخ قبرستان پر بااثر شخص کے قبضے کے خلاف مختلف برادریوں کے افراد نے شریف مگسی، غلام نبی، غلام علی چاچڑ اور محمد اسماعیل کی قیادت میں کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
نعرے بازی کی، مظاہرین نے بتایا کہ بااثر شخص سکھر کے تاریخی قبرستان پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہا ہے اور قبریں مسمار کی جارہی ہیں، منع کرنے پر وہ ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ شخص کیخلاف کارروائی کی جائے۔