دھمکیاں امریکا کو اپنے مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹا سکتیں، اوبامہ

Obama

Obama

امریکی (جیوڈیسک) صدر براک اوباما کا کہنا ہے دھمکیاں امریکا کو دنیابھر میں اپنے مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹا سکتیں۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کیمپ پینڈلٹن کے مقام پر فوجیوں اور انکے اہلخانہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا موجودہ دور امریکی فوج کے لئے مشکل وقت ہے۔

مشرق وسطی اور شمالی افریقہ سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں تبدیلیاں آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا امریکا دنیا میں آزادی کی حفاظت کے لئے کوششیں کرتا رہے گا اور فوج اسکے مشن کا اہم حصہ ہے۔ تقریر کے بعد صدر اوباما فوجیوں کے اہلخانہ کے ساتھ گھل مل گئے۔