القاعدہ کی دھمکیاں، امریکا کی یمن سے شہریوں کو فوری نکلنے کی ہدایت

Washington

Washington

واشنگٹن (جیوڈیسک) القاعدہ کی دھمکیوں کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے یمن سے اپنے شہریوں کو فوری نکلنے کی ہدایت کر دی۔ امریکا مشرق وسطی اور افریقا کے ممالک میں انیس سفارتخانے بند کر چکا ہے، امریکی محکمہ خارجہ کے نئے بیان میں کہا گیا ہے۔

یمن میں القاعدہ کے شدت پسند امریکی شہریوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ لہذا امریکی شہری فوری یمن سے نکل جائیں، امریکی انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے۔

کہ سفارتخانے بند کرنے کا فیصلہ القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کی گفتگو ریکارڈ ہونے کے بعد کیا گیا ہے جس کے مطابق القاعدہ امریکا میں نائن الیون کے بعد کسی دوسرے بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔